(ایجنسیز)
فرانس کے نو منتخب وزیر اعظم مانویل والز نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد نومنتخب وزیر اعظم مانویل والز نے حکومتی پالیسی کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر بنایا
جائے گا جبکہ قرضوں میں کمی لاتے ہوئے تین سال میں پچاس بلین یورو کی بچت کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہو گا۔ گزشتہ ہفتے بلدیاتی انتخابات میں صدر فرانسواں اولاند نے وزیر اعظم یاں مارک آئی راو کو برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ مانویل والز کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔